ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب کسان تحریک: 8 ٹرینیں منسوخ، دہلی ۔امرتسر ٹریک بری طرح متاثر

پنجاب کسان تحریک: 8 ٹرینیں منسوخ، دہلی ۔امرتسر ٹریک بری طرح متاثر

Wed, 06 Mar 2019 23:23:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 06 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب میں کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کے درمیان بدھ کو 38 ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ امرتسر اور دہلی کے درمیان چلنے والی تقریبا تمام ٹرینیں رک گئی ہیں۔امرتسر میں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمال سنگھ نے بتایا کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے دخل کے بعد تحریک کو واپس لے لیا گیا ہے۔منسوخ ہوئی ٹرینوں میں امرتسر نئی دہلی ایکسپریس، امرتسر چنڈی گڑھ ایکسپریس، ہریدوار۔امرتسر جن شتابدي ایکسپریس اور نئی دہلی جالندھر شہر انٹر سٹی ایکسپریس شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ آٹھ ٹرینوں کو آخری منزل سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا جبکہ 11 ٹرینوں کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے۔پنجاب کے امرتسر میں کسان اپنے مطالبات کو لے کر ریل کی پٹریوں پر بیٹھے ہوئے تھے،وہ مکمل قرض معافی، زمین کی نیلامی اور کسانوں کی گرفتاری کو روکنے اور 15 فیصد سود کے ساتھ گنے کی فصل کی قیمت ادا کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔امرتسر دہلی ریل کی پٹریوں پر بیٹھ کر مظاہرہ کر رہے کسانوں کو ہٹانے کے لئے منگل کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔عدالت نے پنجاب، مرکز اور کسان تنظیم کسان مزدور سنگھرش سمیتی کو نوٹس جاری کر بدھ کو پیش ہونے کو کہا۔پنجاب کے ماہا ایڈووکیٹ اتل نندا نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ قریب 85 ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا یا ان کی راہ میں تبدیلی کی گئی ہے، جس سے تقریبا 85000 مسافر متاثر ہوئے ہیں۔
 


Share: